مؤثر تاریخ: 25 مئی 2023
WhatsApp چینلز WhatsApp کی طرف سے آپ کو فراہم کردہ "سروسز" میں سے ایک ہے۔ چینلز کیلئے سروس کی یہ ضمنی شرائط ("ضمنی شرائط") WhatsApp کی سروس کی شرائط کی تکمیل کرتی ہیں اور ایک ساتھ، چینلز کے آپ کے استعمال پر لاگو ہوتی ہیں۔ ضمنی شرائط کی شرائط و ضوابط کو ترجیح دی جائے گی اور یہ چینلز کے آپ کے استعمال پر لاگو ہوں گے۔ ان ضمنی شرائط میں کوئی بھی چیز WhatsApp کی سروس کی شرائط یا ان کے ذریعے ذکر کردہ اضافی شرائط یا پالیسی کے تحت ہمارے حقوق کو محدود نہیں کرتی۔
WhatsApp چینلز کی پرائیویسی پالیسیWhatsApp کی پرائیویسی پالیسی کی تکمیل کرتی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ جب آپ چینلز استعمال کرتے ہیں تو ہم معلومات کو کیسے جمع کرتے ہیں، استعمال کرتے ہیں اور شیئر کرتے ہیں۔ آپ اپنی پرائیویسی کے انتخاب کا جائزہ لینے کیلئے کسی بھی وقت اپنی سیٹنگز میں جا سکتے ہیں۔ چینلز کا آپ کا استعمال WhatsApp کے آپ کے ذاتی میسجز کی پرائیویسی پر اثرانداز نہیں ہوتا، جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتے رہتے ہیں جیسا کہ WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی میں بیان کیا گيا ہے۔
چینلز ون-ٹو-مینی بروڈکاسٹ سروس ہے جس سے آپ کو دیگر WhatsApp صارفین کے شیئر کردہ متعلقہ اور بروقت اپ ڈیٹس کو دیکھنے اور ان کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ آپ ایسی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کیلئے ایک چینل بنا سکتے ہیں، جسے کوئی بھی دریافت کر سکتا ہے، فالو کر سکتا ہے اور دیکھ سکتا ہے۔ آپ جو مواد چینلز پر شیئر کریں گے وہ WhatsApp اور ہمارے صارفین کو دکھائی دے گا۔ ہم آپ کے ملک یا مقامی زبان کی بنیاد پر ان چینلز کی فہرست بھی بنا سکتے ہیں جنہیں فالو کرنے میں آپ کو دلچسپی ہو سکتی ہے۔
یہ ضروری ہے کہ آپ چینلز تک صرف قانونی اور مجاز طریقے سے رسائی حاصل کریں اور قابل قبول مقاصد کیلئے ہی ان کا استعمال کریں۔ چینل کے ایڈمنز اپنے چینلز پر موجود مواد کے ذمہ دار ہیں اور ان سے اپنے فالوورز کیلئے عمر کے لحاظ سے مناسب اور محفوظ تجربہ برقرار رکھنے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ صارفین چینلز پر جو کرتے یا کہتے ہیں اسے ہم کنٹرول نہیں کرتے ہيں اور ہم ان کے (یا آپ کے) اعمال یا طرز عمل (چاہے آن لائن ہو یا آف لائن) یا مواد (بشمول غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد) کیلئے ذمہ دار نہیں ہیں۔
چینل کے ایڈمنز کو چاہیے کہ وہ ایسی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں جن سے ان ضمنی شرائط یا دیگر شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہو جو ہماری سروسز کے آپ کے استعمال پر لاگو ہوتی ہیں، بشمول WhatsApp چینلز کی گائیڈ لائنز لیکن ان تک محدود نہيں ہیں۔ اس میں شامل ہے:
WhatsApp صارفین کسی بھی ایسے چینل یا مخصوص اپ ڈیٹ کو رپورٹ کر سکتے ہيں جس سے ممکنہ طور پر ان کے حقوق یا ہماری شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ آپ WhatsApp پر رپورٹ اور بلاک کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔
WhatsApp چینلز پر شیئر کردہ کسی بھی ایسے مواد یا معلومات کو ہٹا سکتا ہے، اسے شیئر کرنے کو روک سکتا ہے یا اس تک رسائی کو محدود کر سکتا ہے جس سے WhatsApp کی سروس کی شرائط، ان ضمنی شرائط، ہماری پالیسیوں (بشمول WhatsApp چینلز کی گائیڈ لائنز) کی خلاف ورزی ہوتی ہو یا جہاں ہمیں قانون کے ذریعہ ایسا کرنے کی اجازت ہے یا اس کی ضرورت ہے۔ ہم اپنی سروسز اور اپنے صارفین کی حفاظت کیلئے کچھ فیچرز کو ہٹا سکتے ہیں یا اس تک رسائی کو محدود کر سکتے ہیں، اکاؤنٹ کو غیر فعال یا معطل کر سکتے ہیں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم پورے WhatsApp پر سیکیورٹی، تحفظ اور سالمیت کو یقینی بنانے کیلئے، Meta کی کمپنیوں سمیت، فریق ثالث کے سروس فراہم کنندگان کے ساتھ کام کر سکتے ہیں، جیسا کہ WhatsApp کی سروس کی شرائط اور Whatsapp کی پرائیویسی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے۔
WhatsApp کی سروس کی شرائط کے مطابق، WhatsApp پوری سروس تک آپ کی رسائی کو ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اگرچہ ہم اپنی پالیسیوں کو تمام دائرہ اختیار پر یکساں طور پر لاگو کرنا چاہتے ہیں، لیکن کچھ دائرہ اختیار میں قابل اطلاق قوانین کے تحت مخصوص تقاضے ہو سکتے ہیں جو نفاذ کو الگ الگ طریقے سے لاگو کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔
چینلز فراہم کرنے کیلئے ہمیں آپ سے کچھ اجازتیں درکار ہوتی ہیں۔ آپ WhatsApp کی سروس کی شرائط (<WhatsApp کیلئے آپ کا لائسنس>) میں ہمیں جو لائسنس دیتے ہیں اس میں وہ مواد شامل ہوتا ہے جسے آپ WhatsApp چینلز پر شیئر کرتے ہیں۔
چینلز کی فعالیت اور/یا کارکردگی وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہے۔ ہم نئے فیچرز متعارف کروا سکتے ہیں، کچھ موجودہ فیچرز یا چینلز کے کسی بھی حصے کو محدود کر سکتے ہیں، معطل کر سکتے ہیں، ختم کر سکتے ہیں، تبدیل کر سکتے ہیں، اس تک رسائی کو محدود کر سکتے ہیں یا انہیں اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ہم چینلز کے محدود ورژن پیش کر سکتے ہیں اور ان ورژنز کے فیچرز محدود ہو سکتے ہیں یا ان میں دیگر پابندیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ اگر کوئی فیچر یا مواد مزید دستیاب نہیں ہے تو ایسے فیچر یا مواد کے سلسلے میں آپ کی طرف سے تخلیق کردہ یا فراہم کردہ معلومات، ڈیٹا یا مواد حذف ہو سکتا ہے یا ناقابل رسائی ہو سکتا ہے۔
ہم ان ضمنی شرائط میں ترمیم یا انہیں اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو ہماری ضمنی شرائط میں، مناسب طور پر، مادی ترمیم کا نوٹس فراہم کریں گے اور ہماری ضمنی شرائط کے بالائی حصے میں "آخری بار ترمیم شدہ" تاریخ اپ ڈیٹ کریں گے۔ چینلز کا آپ کا مسلسل استعمال ہماری ترمیم کردہ ضمنی شرائط قبول کرنے کی تصدیق کرتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ چینلز کا استعمال کرنا جاری رکھیں گے، لیکن اگر آپ ہماری ضمنی شرائط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں، جیسا کہ ترمیم کی گئی تو، آپ کو چینلز کا استعمال بند کرنا ہوگا یا اپنا اکاؤنٹ حذف کرکے ہماری سروسز کا استعمال بند کرنا ہوگا۔