��ؤثر تاریخ: 4 جنوری، 2021 (آرکائیو شدہ ورژنز)
فہرست مشمولات
اگر آپ یورپی خطے میں رہتے ہیں تو، WhatsApp Ireland Limited آپ کو اس سروس کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی کے تحت سروسز فراہم کرتی ہے۔
اگر آپ برطانیہ میں رہتے ہیں تو WhatsApp LLC آپ کو اس سروس کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی کے تحت سروسز فراہم کرتی ہے۔
اپنی ایپس، سروسز، فیچرز، سافٹ ویئر یا ویب سائٹ کے ذریعے ہماری سروسز فراہم کرنے کیلئے (جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گيا ہے) ہمیں ہماری سروس کی شرائط ("شرائط") پر آپ کی رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے۔
WhatsApp LLC ("WhatsApp،" "ہماری"، "ہمارا"، "ہمارے"، "ہم" یا "ہمیں") آپ کو ذیل میں بیان کردہ سروسز فراہم کرتا ہے ("سروسز") بجز اس کے کہ آپ یورپی اقتصادی علاقے کے کسی ملک یا خطے میں رہتے ہوں (جس میں یورپی یونین شامل ہے) اور کوئی دوسرا شامل ملک یا خطہ (جسے اجتماعی طور پر "یورپی خطہ" کہا جاتا ہے)۔
ایمرجنسی سروسز تک رسائی نہیں ہے: ہماری سروسز اور آپ کے موبائل فون اور کسی فکسڈ لائن ٹیلی فون اور SMS سروسز کے مابین اہم فرق ہیں۔ ہماری سروسز ایمرجنسی سروسز یا ایمرجنسی سروسز فراہم کنندگان تک رسائی فراہم نہيں کرتی ہیں، بشمول پولیس، فائر ڈپارٹمنٹس، یا ہسپتال، یا بصورت دیگر عوامی تحفظ کے جواب دینے والے مقامات سے نہیں جوڑتی ہیں۔ آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیئے کہ آپ اپنے متعلقہ ہنگامی سروسز کے فراہم کنندگان سے موبائل فون، فکسڈ لائن ٹیلی فون یا دیگر سروسز کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہوں۔
اگر آپ ریاستہائے متحدہ یا کینیڈا میں مقیم WHATSAPP صارف ہیں تو ہماری شرائط میں ایک باہمی ثالثی کی دفعہ ہے، جو بیان کرتی ہے کہ، سوائے اس کے کہ اگر آپ آپٹ آؤٹ کرتے ہیں اور تنازعات کی کچھ اقسام کو چھوڑ کر، تمام تنازعات (ذیل میں متعین) کو آپ اور WHATSAPP انفرادی ثالثی کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ ان تنازعات کو کسی جج یا جیوری کے ذریعے فیصلہ کرنے کے اپنے حق سے دستبردار ہوتے ہیں، اور یہ کہ آپ طبقاتی کارروائیوں، طبقاتی ثالثیوں، یا نمائندہ کارروائیوں میں حصہ لینے کے اپنے حق سے دستبردار ہوتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے، براہ کرم درج ذیل سیکشن "ریاستہائے متحدہ یا کینیڈا کے صارفین کیلئے خصوصی ثالثی کی دفعہ" کو پڑھیں۔
رجسٹریشن۔ آپ کو لازمی طور پر درست معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ہماری سروسز کیلئے رجسٹر کرنا ہوگا، اپنا موجودہ موبائل فون نمبر فراہم کر کے، اور اگر آپ اسے تبدیل کرتے ہيں، تو ہمارے ان ایپ نمبر تبدیلی کے فیچر کا استعمال کر کے اپنا موبائل فون نمبر اپ ڈیٹ کریں۔ آپ ہماری سروسز کیلئے رجسٹر کرنے کیلئے (ہماری طرف سے یا ہمارے فریق ثالث فراہم کنندگان کی طرف سے) کوڈز کے ساتھ ٹیکسٹ میسجز یا فون کالز وصول کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔
ایڈریس بُک۔ آپ رابطہ اپ لوڈ کرنے کے فیچر کا استعمال کر سکتے ہيں، اور اگر قابل اطلاق قوانین کے ذریعے اجازت ہو، تو آپ مستقل بنیاد پر اپنی موبائل ایڈریس بک میں موجود فون نمبرز ہمیں فراہم کر سکتے ہیں، بشمول ہماری سروسز کا استعمال کرنے والوں کے اور آپکے دیگر روابط کے۔ یہاں ہمارے 'روابط اپ لوڈ کریں' فیچر کے متعلق مزید جانیں۔
عمر۔ ہماری سروسز کے لیئے رجسٹر کرنے اور انہیں استعمال کرنے کیلئے آپ کی عمر کم از کم 13 سال ہونی چاہئے (یا اتنی زیادہ عمر ہو جو والدین کی منظوری کے بغیر ہماری سروسز کے لیئے رجسٹر کرنے یا انہیں استعمال کرنے کیلئے آپ کے ملک یا علاقے میں درکار ہو)۔ قابل اطلاق قانون کے تحت ہماری سروسز کو استعمال کرنے کے لیے کم از کم مطلوبہ عمر ہونے کے علاوہ، اگر آپ کی عمر اتنی نہيں ہے کہ آپ اپنے ملک یا علاقے میں ہماری شرائط سے اتفاق کرنے کا اختیار رکھتے ہوں تو، آپ کے والدین یا سرپرست کو آپ کی طرف سے ہماری شرائط سے اتفاق کرنا ہوگا۔ براہ کرم اپنے والدین یا سرپرست سے یہ شرائط اپنے ساتھ پڑھنے کو کہیں۔
آلات اور سافٹ ویئر۔ ہماری سروسز کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو کچھ آلات، سافٹ ویئر اور ڈیٹا کنیکشنز فراہم کرنا ہوں گے، جو ہم بصورت دیگر فراہم نہيں کرتے ہيں۔ ہماری سروسز کو استعمال کرنے کے لیے، آپ دستی طور پر یا خودکار طریقے سے ہماری سروسز کی اپ ڈیٹس کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کے لیے رضامندی دیتے ہیں۔ آپ وقتا فوقتاً ہماری سروسز کے ذریعے آپ کو نوٹیفکیشنز بھیجنے کی بھی رضامندی دیتے ہیں، جیسا کہ آپ کو ہماری سروسز فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے۔
فیس اور ٹیکسز۔ آپ ہماری سروسز کے اپنے استعمال سے وابستہ تمام کیریئر ڈیٹا پلانز، انٹرنیٹ فیس اور دیگر فیس اور ٹیکسز کیلئے ذمہ دار ہیں۔
WhatsApp آپ کی پرائیویسی کا خیال رکھتا ہے۔ WhatsApp کی پرائیویسی کی پالیسی (میسج سمیت) ہمارے ڈیٹا کے ضابطہ عمل کو بیان کرتی ہے، جس میں ہمارے ذریعے آپ سے جمع اور موصول کی جانے والی معلومات کی اقسام، ہم اس معلومات کو کس طرح استعمال اور شیئر کرتے ہیں، اور آپ کے بارے میں معلومات پراسیس کرنے کے سلسلے میں آپ کے حقوق شامل ہیں۔
ہماری شرائط اور پالیسیاں۔ آپ کو ہماری سروسز کو ہماری شرائط اور پوسٹ کردہ پالیسیوں کے مطابق استعمال کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری شرائط یا پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہم آپ کے اکاؤنٹ کے حوالے سے کارروائی کر سکتے ہیں، جس میں آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال یا معطل کرنا شامل ہے اور اگر ہم ایسا کرتے ہيں تو آپ ہماری اجازت کے بغیر دوسرا اکاؤنٹ نہ بنانے پر اتفاق کرتے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنا یا معطل کرنا ذیل کے "برخاستگی" سیکشن کے مطابق ہوگا۔
قانونی اور قابل قبول استعمال۔ آپ کو ہماری سروسز کو صرف قانونی، مجاز اور قابل قبول مقاصد کیلئے استعمال کرنا ہوگا۔ آپ ہماری سروسز کو ایسے طریقوں سے خود استعمال نہیں کریں گے (یا دوسروں کو استعمال کرنے میں مدد نہيں کریں گے): (a) جن سے WhatsApp، ہمارے صارفین، یا دوسروں کے حقوق کی خلاف ورزی، ان میں خیانت، یا دخل اندازی ہوتی ہو، بشمول پرائیویسی، تشہیر، دانشورانہ املاک، یا دیگر ملکیتی حقوق؛ (b) جو غیر قانونی، فحش، بدنامی والے، دھمکی آمیز، خوف دلانے والے، ہراساں کرنے والے، نفرت انگيز، نسلی یا قبائلی لحاظ سے توہین آمیز ہوں، یا ایسے طرز عمل کی ترغیب یا حوصلہ افزائی کریں جو غیر قانونی یا بصورت دیگر غیر مناسب ہو، جیسے پرتشدد جرائم کو فروغ دینا، بچوں اور دوسروں کو خطرے میں ڈالنا یا ان کا استحصال کرنا، یا نقصان کو مرتب کرنا؛ (c) جن میں جھوٹ، غلط بیانیاں، یا گمراہ کن بیانات کی اشاعت شامل ہو؛ (d) جو کسی کی نقالی کرتے ہوں؛ (e) جن میں غیر قانونی یا ناقابل اجازت مواصلات شامل ہوں، جیسے بڑی تعداد میں میسج بھیجنا، خودکار طریقے سے میسج بھیجنا، خودکار طریقے سے ڈائل کرنا اور اس طرح کی چيزیں؛ یا (f) جن میں ہماری سروسز کا کوئی غیر ذاتی استعمال شامل ہو بجز اس کے کہ ہمارے ذریعے اس کی اجازت ہو۔
WhatsApp یا ہمارے صارفین کا نقصان۔ آپ کیلئے ضروری ہے کہ آپ براہ راست، بالواسطہ، خودکار یا دوسرے ذرائع سے، ممنوع یا غیر مجاز طریقے سے ہماری سروسز تک رسائی، استعمال، نقل، موافقت، ترمیم، اس کی بنیاد پر اخذ کردہ کام کی تخلیق نہ کریں، تقسیم نہ کریں، لائسنس نہ دیں، ضمنی لائسنس نہ دیں، منتقل نہ کریں، مظاہرہ نہ کریں، کارکردگی کو انجام نہ دیں، یا بصورت دیگر استحصال نہ کریں، یا ایسے طریقوں سے نہ کریں جو ہم پر، ہماری سروسز، سسٹمز، ہمارے صارفین یا دیگر افراد پر بوجھ ڈالیں، خراب کریں، یا نقصان پہنچائيں، (یا ایسا کرنے میں دوسروں کی مدد نہ کریں)، بشمول یہ کہ آپ براہ راست یا خودکار طریقوں سے: (ا) ہماری سروسز کی نقل، تبدیلی، ترمیم، اس سے اخذ کردہ کام کی تخلیق، اسے ڈی کمپائل، یا ان کے کوڈ نہيں نکالیں گے؛ (ب) ہماری سروسز کے ذریعہ یا ان تک وائرسز یا دیگر نقصان دہ کمپیوٹر کوڈ بھیجنے، اسٹور کرنے، یا منتقل کرنے سے گریز کریں گے؛ (ج) ہماری سروسز یا سسٹم تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے؛ (د) ہماری سروسز کی حفاظت، سلامتی، پرائیویسی، سالمیت، دستیابی یا کارکردگی میں مداخلت یا خلل نہیں ڈالیں گے؛ (ہ) غیر مجاز یا خودکار ذرائع سے ہماری سروسز کیلئے اکاؤنٹ نہیں بنائيں گے؛ (و) کسی ممنوع یا غیر مجاز طریقے سے ہمارے صارفین کی یا ان کے بارے میں معلومات جمع نہيں کریں گے؛ (ز) ہماری سروسز یا ہم سے یا ہماری سروسز سے حاصل کردہ ڈیٹا کو غیر مجاز طریقے سے فروخت، دوبارہ فروخت نہيں کریں گے، کرائے پر نہيں دیں گے یا ان کیلئے فیس وصول نہيں کریں گے؛ (ح) ہماری سروسز کو کسی ایسے نیٹ ورک پر تقسیم یا دستیاب نہيں کرائيں گے جہاں انھیں ایک ہی وقت میں متعدد آلات پر استعمال کیا جا سکے، ماسوا ان ٹولز کے ذریعے اجازت کے ساتھ جسے ہم نے اپنی سروسز کے ذریعے واضح طور پر فراہم کیا ہے؛ (ط) ایسے سافٹ ویئر یا API نہیں بنائيں گے جو کافی حد تک ہماری سروسز کی طرح کام کرتے ہوں اور غیر مجاز انداز میں تیسرے فریق کو انہیں استعمال کیلئے مہیا نہيں کریں گے؛ یا (ی) کسی بھی رپورٹنگ چینل کا، جیسے فریب آمیز یا بے بنیاد رپورٹیں یا اپیلیں جمع کر کے، غلط استعمال نہيں کریں گے۔
آپ کا اکاؤنٹ محفوظ رکھنا۔ آپ اپنے آلہ اور اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کو محفوظ اور صحیح سالم رکھنے کیلئے ذمہ دار ہیں اور آپ کو اپنے اکاؤنٹ یا ہماری سروسز کے کسی بھی غیر مجاز استعمال یا سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے بارے میں ہمیں فوری طور پر مطلع کرنا ہوگا۔
ہماری سروسز آپ کو فریق ثالث کی ویب سائٹس، ایپس، مواد، دیگر پروڈکٹس اور سروسز اور Meta کمپنی کی پروڈکٹستک رسائی حاصل کرنے، استعمال کرنے یا تعامل کرنے کی اجازت دے سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ فریق ثالث کے ڈیٹا بیک اپ کی سروسز (جیسے iCloud یاGoogle Drive) کو استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہيں جو ہماری سروسز کے ساتھ مربوط ہیں یا کسی فریق ثالث کی ویب سائٹ پر شیئر بٹن کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں جو آپ کو اپنے WhatsApp کے روابط کو معلومات بھیجنے کے قابل بناتا ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ ان شرائط اور ہماری پرائیویسی پالیسی کا اطلاق صرف ہماری سروسز کے استعمال پر ہوتا ہے۔ جب آپ فریق ثالث کی پروڈکٹس یا سروسز یا دیگر Meta کمپنی کی پروڈکٹس کا استعمال کریں گے تو ان کی شرائط اور پرائیویسی پالیسیاں ان کی پروڈکٹس یا سروسز کے آپ کے استعمال کی لاگو ہوں گی۔
آپ کے حقوق۔ WhatsApp ان معلومات کی ملکیت کا کلیم نہيں کرتي جو آپ اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کیلئے یا ہماری سروسز کے ذریعے جمع کراتے ہیں۔ آپ جن معلومات کو اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کیلئے یا ہماری سروسز کے ذریعے جمع کراتے ہيں آپ کو ان معلومات کے لازمی حقوق اور ہماری شرائط میں حقوق اور لائسنس دینے کا حق حاصل ہونا ضروری ہے۔
WhatsApp کے حقوق۔ ہمیں اپنی سروسز سے وابستہ تمام کاپی رائٹس، ٹریڈ مارکس، ڈومینز، لوگوز، تجارتی راز، پیٹنٹس اور دیگر دانشورانہ املاک کے حقوق حاصل ہیں۔ آپ ہمارے کاپی رائٹس، ٹریڈ مارکس (یا اسی طرح کے کوئی نشانات)، ڈومینز، لوگوز، ٹریڈ ڈریس، تجارتی راز، پیٹنٹس، اور دیگر دانشورانہ املاک کے حقوق کا استعمال بجز اس کے کہ جب تک آپ کے پاس ہماری صریح اجازت نہ ہو اور ماسوا اس کے کہ وہ ہمارے برانڈ کے ہدایت نامے کے مطابق ہوں۔ آپ ہماری ملحقہ کمپنیوں کے ٹریڈ مارکس کو صرف ان کی اجازت سے استعمال کر سکتے ہيں، بشمول جیسا کہ کسی شائع شدہ برانڈ کے ہدایت ناموں میں اجازت دی گئی ہو۔
WhatsApp کیلئے آپ کا لائسنس۔ ہماری سروسز کو چلانے اور فراہم کرنے کیلئے، آپ WhatsApp کو دنیا بھر میں، غیر اختصاصی، رائلٹی فری، ضمنی لائسنس، اور قابل ٹرانسفر لائسنس دیتے ہيں کہ وہ (مواد سمیت) ایسی معلومات جو آپ ہماری سروسز پر یا ان کے ذریعے اپ لوڈ کرتے ہيں، جمع کراتے ہیں، اسٹور کرتے ہيں، بھیجتے ہیں یا وصول کرتے ہیں، کو استعمال کرے، دوبارہ تخلیق کرے، تقسیم کرے، ان سے اخذ کردہ کام کی تخلیق کرے، ظاہر کرے، اور انجام دے۔ اس لائسنس میں آپ جو حقوق دیتے ہيں وہ ہماری سروسز کو چلانے اور فراہم کرنے کے محدود مقصد کیلئے ہيں (جیسے ہمیں آپ کی پروفائل تصویر اور اسٹیٹس کا میسج دکھانے کی اجازت دینا، آپ کے میسجز کو منتقل کرنا اور آپ کے ڈیلیور نہ ہونے والے میسجز کو اپنے سرور پر 30 دن محفوظ رکھنا کیوں کہ ہم انھیں ڈیلیور کرنے کی کوشش کرتے ہیں)۔
آپ کو WhatsApp کا لائسنس۔ ہم آپ کو اپنی شرائط کے تحت اور ان کے مطابق اپنی سروسز کو استعمال کرنے کے لیے ایک محدود، قابل منسوخی، غیر اختصاصی، ضمنی لائسنس نہ دے سکنے کے قابل اور ناقابل منتقلی لائسنس دیتے ہیں۔ اس لائسنس کا واحد مقصد یہ ہے کہ آپ ہماری سروسز کو ہماری شرائط کی اجازت کے مطابق استعمال کر سکیں۔ کوئی لائسنس یا حقوق آپ کو ضمنی طور پر یا بصورت دیگر نہيں دیئے جاتے ہیں، ماسوائے ان لائسنسوں اور حقوق کے جو آپ کو واضح طور پر دیے جاتے ہیں۔
فریق ثالث کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک، یا دیگر دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے کیلئے براہ کرم ہماری دانشورانہ املاک کی پالیسی ملاحظہ کریں۔ اگر آپ واضح طور پر، سنجیدگی سے یا بار بار دوسروں کے دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہيں یا جہاں ہمیں قانونی وجوہات کی بنا پر ایسا کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، تو ہم آپ کے اکاؤنٹ کے حوالے سے کارروائی کر سکتے ہیں جس میں آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال بنانا یا معطل کرنا شامل ہے۔ آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنا یا معطل کرنا ذیل کے "برخاستگی" سیکشن کے مطابق ہوگا۔
آپ ہماری سروسز کو اپنے رسک پر اور درج ذیل دستبرداری کے تحت استعمال کرتے ہیں۔ ہم اپنی سروسز کو کسی بھی واضح یا مضمر ضمانتوں کے بغیر "جیسا ہے ویسا" کی بنیاد پر فراہم کر رہے ہیں، جن میں قابل خرید و فروخت ہونے کی ضمانتیں، کسی خاص مقصد کے لیے فٹنس، عنوان، عدم خلاف ورزی، اور کمپیوٹر وائرس یا دیگر نقصان دہ کوڈ سے آزادی شامل ہيں، لیکن ان تک محدود نہيں ہیں۔ ہم اس بات کی ضمانت نہيں دیتے ہیں کہ ہمارے ذریعے فراہم کردہ کوئی بھی معلومات درست، مکمل، یا مفید ہے، اور یہ کہ ہماری سروسز آپریشنل، غلطی سے پاک، محفوظ یا صحیح سالم ہوں گی، یا یہ کہ ہماری سروسز کسی رکاوٹوں، تاخیر، یا خامیوں کے بغیر کام کریں گی۔ ہمارے صارفین ہماری سروسز یا ہماری سروسز کے فراہم کردہ فیچرز، سروسز اور انٹرفیسز کا کیسے اور کب استعمال کرتے ہيں، اسے ہم کنٹرول نہیں کرتے اور نہ ہی اسے کنٹرول کرنے کیلئے ذمہ دار ہيں۔ ہم اپنے صارفین یا دیگر تیسرے فریقوں کی کارروائیوں یا معلومات (بشمول مواد) کو کنٹرول کرنے کیلئے ذمہ دار یا پابند نہيں ہیں۔ آپ ہمیں، ہمارے ماتحت اداروں، ملحقہ اداروں، اور ہمارے اور ان کے ڈائریکٹروں، افسروں، ملازمین، شراکت داروں، اور ایجنٹوں (ایک ساتھ، "WhatsApp پارٹیوں") کو کسی بھی کلیم، شکایت، کارروائی کے سبب، نزاع، تنازعہ، یا نقصانات (ایک ساتھ، "کلیم") سے چھٹکارہ فراہم کرتے ہيں، خواہ وہ معلوم یا نامعلوم ہوں، اور جو کسی ایسے کلیم سے متعلق ہوں، یا اس سے پیدا ہو رہے ہوں، یا ان سے کسی طرح سے جڑے ہوئے ہوں جو آپ نے کسی فریق ثالثوں کے خلاف کیے ہوں۔ اگر آپ کے ملک یا رہائشی علاقوں کے قوانین جو آپ کے ہماری سروسز استعمال کرنے کے نتیجے میں نافذ ہوتے ہیں اس کی اجازت نہ دیں تو، WhatsApp پارٹیوں کے حوالے سے آپ کے حقوق میں مذکورہ بالا دستبرداری کے ذریعے ترمیم نہیں کی جاتی۔ اگر آپ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے رہائشی ہیں تو، آپ کیلیفورنیا سول کوڈ §1542 کے تحت اپنے پاس موجود کوئی بھی حقوق دستبردار کرتے ہیں، یا کسی دوسرے دائمی قابل اطلاق قانون یا کسی بھی دوسرے دائرہ اختیار کا قانون، جو کہتا ہے کہ: ایک عام رہائی کسی کلیم میں یہ توسیع نہیں کرتی ہے کہ کریڈٹر یا رہائی کرنے والی پارٹی رہائی کی کارروائی پر عملدرآمد کرتے وقت اپنے حق میں نہ تو اسکے وجود سے واقف ہے اور نہ ہی شک کرتا یا کرتی ہے، اور یہ کہ اگر اپنی جانب سے اسے جانتے یا جانتی ہے تو مقروض یا رہائی پانے والی پارٹی کے ساتھ اس کے تصفیے کو مادی طور پر متاثر کیا جاتا ہے۔
آپ کو کسی بھی منافع میں ضمنی، مخصوص، سزا سے متعلق، بالواسطہ یا واقعہ سے متعلق نقصانات، ذاتی نقصانات سے وابستہ، جو خود سے پیدا ہوسکتی ہیں، یا ہماری شرائط سے وابستہ ہو سکتی ہیں، کسی بھی طرح سے ہمارے یا ہماری خدمات سے ہونے والے منافع میں کسی بھی طرح کے نقصان کیلئے WHATSAPP کی پارٹیاں ذمہ دار نہیں ہوں گی، (اگرچہ لاپرواہی سمیت ذمہ داری کے کسی بھی نظریے کی وجہ سے ہونے والا نقصان اس میں شامل نہیں ہے)، باوجود اسکے کہ اگر WHATSAPP پارٹیوں کو اس طرح کے نقصانات کے امکانات کے بارے میں بتایا گیا ہو۔ ہماری شرائط سے متعلق، ان سے پیدا ہونے والی یا ہماری شرائط، ہمارے ساتھ، یا ہماری سروسز کے ساتھ کسی بھی طرح سے وابستہ مجموعی ذمہ داری کے لئے ایک سو ڈالر ($100) یا گزشتہ بارہ ماہ کے اندر جو رقم آپ نے ہمیں ادا کی ہے، سے زیادہ رقم وصول نہیں کی جا سکتی۔ مستند نقصانات اور ذمہ داری کی حد بندی کی مذکورہ بالا دستبرداری قابل اطلاق قانون کے ذریعے حاصل اجازت پر زیادہ سے زیادہ طویل مدت کے لئے قابل اطلاق ہوگی۔ کچھ ریاستوں یا دائرہ اختیارات کے قوانین بعض نقصانات کی استثنائی یا حد کو محدود کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، لہذا ممکن ہے کہ مندرجہ بالا تعین کردہ کچھ یا تمام استثنائی اور حدود آپ پر لاگو نہ ہوں۔ ہماری شرائط میں کچھ بھی برعکس نہیں ہونے کے باوجود، اس طرح کے معاملات میں، WHATSAPP پارٹیوں کی ذمہ داری قابل اطلاق قانون کے ذریعے مکمل مدت تک محدود ہوگی۔
اگر کوئی آپ کی کاروائیوں، معلومات، یا WhatsApp پر موجود مواد، یا آپ کے ذریعے ہماری کسی دیگر سروسز کا استعمال کرنے پر، آپ کے ہماری سروسز کے کسی دوسرے استعمال سے متعلق ہمارے خلاف کوئی کلیم ("فریق ثالث کلیم") کرتا ہے تو، آپ قابل اطلاق قانون کی اجازت کے مطابق زیادہ سے زیادہ حد تک معاوضہ دیں گے، اور WhatsApp پارٹیوں کے خلاف کسی بھی طرح کے قرضہ جات، ہر طرح کے ہرجانے، نقصانات اور کسی بھی طرح کے اخراجات (بشمول معقول قانونی فیس اور اخراجات) سے پیدا ہونے یا درج ذیل میں سے کسی کے سلسلے میں کسی بھی طرح سے WhatsApp پارٹیوں کو بے ضرر رکھیں: (a) ہماری خدمات تک آپ کی رسائی یا اس کے استعمال، بشمول فراہم کردہ معلومات اور مواد سمیت؛ (b) آپکے ذریعے ہماری شرائط یا قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی؛ یا (c) آپ کی طرف سے کی گئی کوئی غلط بیانی۔ کسی فریق ثالث کے کلیم پر آپ دفاع یا تصفیے میں ہمارے ساتھ ضرورت کے مطابق مکمل تعاون کریں گے۔ اگر آپ کے ملک یا رہائشی علاقے کے قوانین جو آپ کے ہماری سر��سز استعمال کرنے کے نتیجے میں نافذ ہوتے ہیں اس کی اجازت نہ دیں تو، WhatsApp کے حوالے سے آپ کے حقوق میں مذکورہ بالا معاوضے کے ذریعے ترمیم نہیں کی جاتی۔
فورم اور مقام۔ اگر آپ ریاستہائے متحدہ یا کینیڈا میں مقیم WhatsApp صارف ہیں تو، "ریاستہائے متحدہ یا کینیڈا کے صارفین کیلئے خصوصی ثالثی کی دفعہ" سیکشن آپ پر لاگو ہوتا ہے۔ براہ کرم اس سیکشن کو بھی بغور اور پوری طرح سے پڑھیں۔ اگر آپ ذیل میں"ریاستہائے متحدہ یا کینیڈا کے صارفین کیلئے خصوصی ثالثی کی دفعہ" سیکشن سے مشروط نہیں ہیں تو، آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ WhatsApp کے خلاف آپ کے پاس موجود کسی بھی کلیم یا کارروائی کی وجہ، جو اس وجہ سے پیدا ہوا ہے، یا کسی بھی طرح سے ہماری شرائط یا ہماری سروسز کے سلسلے میں، اور کوئی کلیم یا کارروائی جو WhatsApp آپ کے خلاف داخل کرتی ہے، تو آپ اور WhatsApp اس بات پر متفق ہوتے ہیں کہ اس طرح کے کسی بھی کلیم یا کارروائی کی وجہ (ہر ایک، "تنازعہ،" اور ایک ساتھ ملا کر"تنازعات") کو ریاستہائے متحدہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی ضلع کی عدالت میں یا کیلیفورنیا کے سان میٹو کاؤنٹی میں واقع ریاستی عدالت میں خصوصی طور پر حل کیا جائے گا، اور آپ اس طرح کے کلیم یا کارروائی کی وجہ سے قانونی چارہ جوئی کے مقصد کیلئے ایسی عدالتوں کے ذاتی دائرہ اختیار کو پیش کرنے پر راضی ہوتے ہیں؛ قانون کی دفعات کے تصادم کی پرواہ کیے بغیر اس طرح کے کسی بھی کلیم یا کاروائی کی وجہ کی ریاست کیلیفورنیا کے قوانین ایسے کسی بھی کلیم یا کارروائی کی نگرانی کریں گے۔ مذکورہ بالا میں کسی تعصب کے بغیر، آپ اتفاق کرتے ہیں کہ، ہماری مکمل صوابدید کے مطابق، ہم آپ کے ساتھ کسی بھی تنازعہ جو ثالثی کے تابع نہیں ہے کو آپ کی رہائش کے ملک کی کسی بھی قابل عدالت میں حل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جس کا تنازعہ پر دائرہ اختیار ہے۔
نگراں قانون۔ ہماری شرائط کے ساتھ ساتھ کوئی بھی تنازع، وہ چاہے عدالت میں ہوں یا ثالثی میں، جو قانون کی دفعات کے تصادم کی پرواہ کیے بغیر WhatsApp اور آپ کے مابین پیدا ہو سکتے ہیں، ان کی نگرانی ریاست کیلیفورنیا کے قوانین کریں گے۔
کوئی کلیم یا تنازعہ پیش کرنے کیلئے وقت کی حد۔ یہ شرائط آپ کے کلیم یا تنازعہ پیش کرنے کے وقت پر بھی پابندی عائد کرتی ہیں، ثالثی شروع کرنے کے وقت کو شامل کر کے یا، اگر مناسب ہو تو، قابل اطلاق قانون کی اجازت کے تحت عدالتی کارروائی یا چھوٹے کلیمز پر مکمل حد تک عمل درآمد ہوتا ہے۔ ہم اور آپ اتفاق کرتے ہیں کہ کسی بھی تنازعہ کیلئے (ذیل میں بیان کردہ خارج تنازعات کے علاوہ) ہمیں اور آپ کو پہلی بار تنازعہ پیدا ہونے کے ایک سال کے اندر اندر کلیمز (ثالثی کارروائی شروع کرنے سمیت) پیش کرنے ہوں گے؛ بصورت دیگر، اس طرح کے تنازعہ کو مستقل طور پر روک دیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم یا آپ تنازعہ پیدا ہونے کے ایک سال کے اندر کلیم (ثالثی شروع ہونے سمیت) نہیں پیش کرتے ہیں تو پھر ثالثی برخاست کر دی جائے گی کیونکہ اسے شروع کرنے میں بہت تاخیر کر دی گئی۔
ذیل میں دیکھیں: ریاستہائے متحدہ یا کینیڈا کے صارفین کیلئے خصوصی ثالثی کی دفع
ہماری سروسز کی دستیابی۔ ہم ہمیشہ اپنی سروسز کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی سروسز، فیچرز، فعالیت اور مخصوص آلات اور پلیٹ فارمز کی سپورٹ کو وسیع کر سکتے ہیں، شامل کر سکتے ہیں، یا منقطع سکتے ہیں۔ ہماری سروسز میں بعض کاموں کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے جن میں بحالی، مرمت، اپ گریڈ، یا نیٹ ورک یا آلات کی خرابیاں شامل ہيں۔ ہم کسی بھی وقت کچھ خاص فیچرز اور کچھ مخصوص آلات اور پلیٹ فارمز کے لئے سپورٹ سمیت، اپنی چند یا تمام سروسز کو بند کر سکتے ہیں۔ ہمارے کنٹرول سے باہر واقعات، جیسے قدرتی واقعات اور دیگر آفَتِ سَماوی کے واقعات ہماری سروسز کو متاثر کر سکتے ہیں۔
ہم کسی بھی وجہ سے کسی بھی وقت ہماری سروسز تک آپ کی رسائی یا استعمال میں ترمیم کر سکتے ہیں، انہیں معطل کر سکتے ہیں یا انہیں ختم کر سکتے ہیں، جیسے کہ اگر آپ ہماری شرائط کے حرف یا روح کی خلاف ورزی کرتے ہیں یا ہمیں، ہمارے صارفین، یا دوسروں کیلئے نقصان، خطرہ، یا ممکنہ قانونی انکشاف پیدا کرتے ہیں۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ رجسٹریشن کے بعد فعال نہیں ہوتا ہے یا توسیع شدہ مدت تک غیر فعال رہتا ہے تو ہم آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال یا حذف بھی کر سکتے ہیں۔ درج ذیل دفعات WhatsApp کے ساتھ آپ کے تعلقات کو کسی بھی انقطاع سے محفوظ رکھیں گی: "لائسنسز"، "دستبرداریاں اور برات"، "ذمہ داری کی حد بندی"، "تلافی"، "تنازعات کا حل"، "ہماری سروسز کی دستیابی"، "دیگر" اور "ریاستہائے متحدہ یا کینیڈا کے صارفین کیلئے خصوصی ثالثی کی دفعہ"۔
براہ کرم یہ سیکشن احتیاط سے پڑھیں کیوں کہ یہ اضافی دفعات پر مشتمل ہے جو صرف ہمارے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا کے صارفین کیلئے قابل اطلاق ہیں۔ اگر آپ ریاستہائے متحدہ امریکہ یا کینیڈا میں مقیم WHATSAPP کے صارف ہیں تو، آپ اور ہم اپنے تمام تنازعات کو واجب انفرادی ثالثی کے سامنے جمع کرانے پر اتفاق کرتے ہیں، سواۓ ان کے جن میں دانشورانہ املاک کے تنازعات شامل ہیں اور سواۓ ان کے جنہیں چھوٹے کلیمز کی عدالت میں لایا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جج یا جیوری کے ذریعے عدالت میں ایسے تنازعات کو حل کرنے کے اپنے حق سے دست بردار ہوتے ہیں۔ آخر میں، آپ صرف اپنی طرف سے ہی کوئی کلیم کر سکتے ہیں، اور نہ کہ کسی سرکاری یا دوسرے شخص، یا دوسرے طبقے کے لوگوں کی طرف سے۔ آپ شرکت کرنے، یا آپ کے تنازعہ کو طبقاتی کاروائی، طبقاتی ثالثی، یا کسی نمائندے کی کاروائی کے طور پر سنوائی کرنے اور حل کیے جانے پر اپنے حق سے دست بردار ہوتے ہیں۔
"خارج شدہ تنازعہ" کا مطلب آپ کے یا ہمارے دانشورانہ املاک کے حقوق (جیسے کاپی رائٹس، ٹریڈ مارکس، ڈومینز، لوگوز، تجارتی لباس، تجارتی راز، اور پیٹنٹس) کے نفاذ یا ان کی خلاف ورزی سے متعلق کوئی تنازعہ یا غیر مجاز طریقوں سے (مثال کے طور پر، خودکار طریقوں سے) ہماری سروسز میں مداخلت کرنے یا ہماری سروسز کے ساتھ مشغول ہونے کی کوششوں سے ہے۔ وضاحت کیلئے اور مذکورہ بالا کے باوجود، آپ کے پرائیویسی اور تشہیر کے حقوق سے متعلق، ان سے پیدا ہونے والے یا کسی بھی طرح سے ان سے جڑے ہوئے تنازعات، خارج شدہ تنازعات نہیں ہیں۔
وفاقی ثالثی ایکٹ - ریاستہائے متحدہ کا وفاقی ثالثی ایکٹ اس "ریاستہائے متحدہ یا کینیڈا کے صارفین کیلئے خصوصی ثالثی کی دفعہ" کے سیکشن کی تشریح اور نفاذ کی نگرانی کرتا ہے، جس میں ایسا کوئی سوال بھی شامل ہے کہ آیا WhatsApp اور آپ کے مابین تنازعہ ثالثی کیلئے مشروط ہے۔
ریاستہائے متحدہ یا کینیڈا میں واقع WhatsApp صارفین کیلئے ثالثی کا معاہدہ۔ ریاستہائے متحدہ یا کینیڈا میں مقیم WhatsApp کے صارفین کیلئے، WhatsApp اور آپ خارج شدہ تنازعات کے علاوہ، تمام تنازعات کے لئے جج یا جیوری کے ذریعے مقدمہ چلانے کے حق سے دست بردار ہونے پر آپس میں متفق ہیں۔ WhatsApp اور آپ اتفاق کرتے ہیں کہ تمام تنازعات (خارج شدہ تنازعات کے علاوہ)، بشمول ان کے جو آپ کی پرائیویسی اور تشہیر کے حقوق سے متعلق، ان سے پیدا ہونے والے یا کسی بھی طرح سے ان سے جڑے ہوئے ہیں، تمام تنازعات کو حتمی اور پابند ثالثی کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ WhatsApp اور آپ اتفاق کرتے ہیں کہ ہماری شرائط کے تحت ثالثی میں چلنے والے تنازعہ کو کسی ایسے تنازعہ کے ساتھ نہیں ملایا جائے گا جو ہماری شرائط کے مطابق ثالثی کے اہل نہیں ہے۔
آپ کے کسی تنازعہ کی ثالثی شروع کرنے سے قبل، آپ کو ہمیں تنازعہ کا ایک تحریری نوٹس دینا ہوگا جس میں آپ کا (a) نام؛ (b) رہائشی پتہ؛ (c) صارف نام؛ (d) ای میل پتہ یا فون نمبر جو آپ اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کیلئے استعمال کرتے ہیں؛ (e) تنازعہ کی ایک تفصیلی وضاحت؛ اور (f) جو چهٹکارا درکار ہے اسے شامل کرنا ہوگا۔ آپ کی طرف سے ہمارے پاس بھیجے گئے تنازعہ کے کسی بھی نوٹس کو Meta Platforms, Inc., ATTN: WhatsApp Arbitration Filing, 1601 Willow Rd. Menlo Park, CA 94025. اس سے پہلے کہ ہم ثالثی کرنا شروع کریں، ہم آپ کو آپکے فراہم کیئے گئے ای میل پتہ پر یا دیگر مناسب ذرائع سے تنازعہ کا ایک نوٹس بھیجیں گے۔ اگر تنازعہ کا نوٹس موصول ہونے کے ساٹھ (60) دنوں کے اندر ہم تنازعہ کو حل کرنے سے قاصر رہے، تو آپ یا ہم ثالثی شروع کر سکتے ہیں۔
جب ثالثی کا آغاز ہوتا ہے، تو ثالثی کا انتظام امریکی ثالثی ایسوسی ایشن ("AAA") کے تحت اس کے کمرشل ثالثی قواعد کے مطابق کیا جاتا ہے، بشمول تحفظ کے ہنگامی اقدامات کے آپشنل قواعد اور صارفین سے متعلق تنازعات کیلئے ضمنی طریقہ کار (ایک ساتھ مل کر، "AAA قواعد")۔ ثالثی کی صدارت AAA قواعد کے مطابق منتخب کردہ ایک ثالث کے ذریعے کی جائے گی۔ AAA کے قوائد، تنازعہ شروع کرنے سے متعلق معلومات، اور ثالثی کے عمل کی تفصیل www.adr.org پر دستیاب ہیں۔ ثالثی کی دفعہ کے دائرہ کار اور نفاذ سے متعلقہ مسائل میں عدالت فیصلہ کرتی ہے۔ ثالثی کے مقام اور اس طرح کے ثالثی کے لئے فیس اور اخراجات کی تقسیم کا تعین AAA قواعد کے مطابق کیا جائے گا۔
آپٹ آؤٹ کا طریقہ کار۔ ثالثی کے اس معاہدے سے آپ آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں، تو نہ تو ہم نہ ہی آپ دوسرے سے ثالثی کی کارروائی میں شرکت کرنے کا تقاضہ کر سکتے ہیں۔ آپٹ آؤٹ کرنے کے لئے، آپ کو اس کے بعد 30 دنوں کے اندر تحریری طور پر ڈاک خط کے ذریعے ہمیں مطلع کرنا ہوگا: (ا) وہ تاریخ جب آپ نے پہلی بار ہماری شرائط کو قبول کیا؛ اور (ب) وہ تاریخ جب سے آپ اس ثالثی کی دفع کے ماتحت ہوئے۔ آپٹ آؤٹ کرنے کیلئے آپ کو یہ پتہ استعمال کرنا ہوگا:
WhatsApp LLC
Arbitration Opt-Out
1601 Willow Road
Menlo Park, California 94025
United States of America
آپ کو یہ شامل کرنا ضروری ہے: (i) آپ کا نام اور رہائش کا پتہ؛ (ii) آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک موبائل فون نمبر؛ اور (iii) ایک واضح بیان کہ آپ ہماری شرائط کے ثالثی کے معاہدے سے آپٹ آؤٹ کرنا چاہتے ہیں۔
چھوٹے کلیمز کی عدالت۔ ثالثی کے متبادل کے طور پر، اگر آپ کے مقامی "چھوٹے کلیمز" کی عدالت کے قواعد کے ذریعے اجازت دی جاتی ہے تو، جب تک معاملہ کسی انفرادی (غیر طبقاتی) بنیاد پر آگے بڑھتا ہے، آپ اپنے تنازعہ کو "چھوٹے کلیمز" والی مقامی عدالت میں لا سکتے ہیں۔
ریاستہائے متحدہ یا کینیڈا میں واقع صارفین کے لئے کوئی طبقاتی کاروائی، طبقاتی ثالثیاں، یا نمائندہ کاروائیاں نہیں ہیں۔ ہم اور آپ متفق ہیں کہ اگر آپ ریاستہائے متحدہ یا کینیڈا میں مقیم WhatsApp صارف ہیں تو ہم اور آپ ایک دوسرے کے خلاف صرف اپنی طرف سے، اور نہ کہ کسی دوسرے فرد یا ادارے یا کسی دوسرے طبقے کے لوگوں کی طرف سے تنازعات پیش کر سکتے ہیں۔ ہم اور آپ طبقاتی کاروائی، طبقاتی وسیع ثالثی، نجی اٹارنی جنرل یا نمائندہ کی صلاحیت میں لائے جانے والے تنازعات، یا کسی تنازعہ کے سلسلے میں کسی دوسرے شخص یا ادارے سے وابستہ مستحکم تنازعات میں حصہ نہ لینے پر اتفاق کرتے ہیں۔ اگر حتمی فیصلے کے تعین کا موقع ہو اور کوئی مخصوص کلیم (یا کسی مخصوص چهٹکارے کی درخواست) کی شرائط کی حدود کے مطابق ثالثی نہ کی جا سکے، تو صرف اسی صورت میں اس کلیم (یا چهٹکارے کیلئے صرف اسی درخواست) کو عدالت میں لایا جا سکتا ہے۔ دیگر تمام تنازعات (یا چهٹکارے کی درخواستیں) اس دفع کے ماتحت ہوں گے۔
اجازت شدہ عدالت کی کاروائیاں فائل کرنے کی جگہ۔ اگر آپ ثالثی کے معاہدے سے آپٹ آؤٹ کرتے ہیں، اگر آپ کا تنازعہ خارج شدہ تنازعہ ہے، یا اگر ثالثی کا معاہدہ ناقابل نفاذ پایا جاتا ہے، تو آپ مندرجہ بالا " تنازعہ کا حل" سیکشن میں قابل اطلاق دفع سے تابع ہونے پر اتفاق کرتے ہیں۔
ہماری شرائط تک دیگر مخصوص زبانوں میں رسائی حاصل کرنے کیلئے، اپنے WhatsApp سیشن کی زبان کی سیٹنگ تبدیل کریں۔ اگر ہماری شرائط آپ کی منتخب کردہ زبان میں دستیاب نہیں ہیں تو ہم اسے ڈیفالٹ طور پر انگریزی میں پیش کریں گے۔
براہ کرم درج ذیل دستاویزات کا جائزہ لیں، جو آپ کو ہماری سروسز استعمال کرنے کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کریں گے:
WhatsApp پرائیویسی پالیسی
WhatsApp دانشورانہ املاک کی پالیسی
WhatsApp برانڈ کی گائیڈ لائنز